ابنا: صدر زرداری کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ کراچی سے بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ نہ ہوسکے۔
کراچی میں پیر کو صدر نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی صدرت کی، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاھ، متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری اور عوامی نیشنل پاٹی کے سینیٹر شاہی سید موجود تھے۔
صدر زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر داخلہ سے رابطہ رکھے گی تاکہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کے وقت کوئی بدگمانی پیدا نہ ہو۔آصف زرداری نے کہا کہ اتحاد کے ذریعہ ہم کراچی میں امن بحال کرسکتے ہیں۔....... /169